دولتِ عثمانیہ کی ینی چری فوج کا اہم سپاہی حسن طوبال کون تها

کیا آپ جانتے ہیں حسن طوبال کون تها.

حسن طوبال یا حسن الألوباطلي. دولتِ عثمانیہ کی ینی چری فوج کا اہم سپاہی تها جس نے قسطنطنیہ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا.وہ ۸٣١ھ_1428ء میں ترکی کے مشہور شہر برسا میں پیدا ہوا تھا۔

حسن طوبال عثمانیوں

کی بنائ گئ طاقتور فوج ینی چری کا سپاہی تھا اور ایک مضبوط اور قوی جسم کا مالک شخص تھا. ینی چری جو اُس وقت دنیا کی بہترین اور طاقتور افواج میں شمار ہوتی تھی کے ساتھ عثمانیوں نے 29 مئی 1453ء کو قسطنطنیہ پر حملہ کیا. 54 دن کے طویل محاصرے کے بعد حسن طوبال نے اپنے 30 جانباز سپاہیوں کی مدد سے ایک اہم آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا. اور قسطنطنیہ شہر کی اہم ترین فصیل پر چڑھ گیا, 
دولتِ عثمانیہ کی ینی چری فوج کا اہم سپاہی حسن طوبال کون تها
دولتِ عثمانیہ کی ینی چری فوج کا اہم سپاہی حسن طوبال کون تها


حسن طوبال صرف ڈھال لے کر فصیل پر پہنچا اس دوران اس کے تمام ساتھی شہید ہوگئے.حسن طوبال فصیل پر قسطنطنیہ کا جھنڈا ہٹا کر دولتِ عثمنایہ کا جھنڈا لہرانے میں کامیاب ہوگیا.
حسن طوبال بازنطینی کے تیروں کی ایک آڑ میں عثمانی پرچم کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوا تھا اور اسے 27 تیر لگے. حس طوبال اور اس کے ساتھیوں کے اس بہادرانہ آپریشن کی وجہ سے عثمانی فوجوں کی فتح آسان ہوئ اور بالاآخر عثمانی فوجیں سُلطان_محمد_فاتح کی قیادت میں قسطنطنیہ کی عظیم فتح کی حقدار ٹھریں.


Post a Comment

0 Comments