منگول شہنشاہوں اور سپہ سالاروں کےمختصرحالات ؛ کمال کا انتخاب ہے

منگول شہنشاہوں اور سپہ سالاروں کےمختصرحالات
Noyan
Noyan
چنگیز خان: منگولوں کا عظیم بادشاہ اور باپ جس نے منگولوں کو پہلی مرتبہ متحد کیا اس کے دور میں منگولوں نے شمالی چین کی تنگوت حکومت کا خاتمہ کیا اور جنوبی چین کی چن حکومت کا خاتمہ کیا اسکے بعد اسکے لشکر نے وسط ایشیاء سے قرہ ختائی حکومت کا خاتمہ کیا پھر اس نے ازبیکستان، ترکمانستان، تاجکستان، قازقستان،کرغستان، ایران، افغانستان خوارزم شاہی سلطنت سے چھینا اسکے بعد اس نے چین پر تیسرا حملہ بھی کیا چنگیز خان نے منگولوں کے لئے یاسا قوانین بنائے جس نے منگولوں کو اگلے 50 سال تک متحد کیا
جوجی خان: چنگیز خان کا سب سے بڑا بیٹا اور باتو اور برکہ خان کا باپ اپنے والد کی طرح چالاک اور ظالم تھا چنگیز نے اسکو روس پر حملہ کرنے کو بولا مگر وہ چنگیز کی زندگی میں ہی مر گیا لہذا یہ ذمہ داری اسکے بیٹوں کو سونپی گئی
چغتائی خان: چنگیز خان کا دوسرا بیٹا یہ اپنے باپ سے بھی زیادہ ظالم تھا مسلمانوں کے حق میں چنگیز اپنی زندگی میں افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان، ترکستان، ازبکستان، قازقستان کی حکومت اسکو دی تھی اسکا خواب تھا ہندوستان فتح کرنا اس نے کئی بار لاہور اور ملتان پر حملے کیئے مگر اسکی فوج کو دہلی کی فوج نے شکست دی اس نے چغتائی سلطنت کی بنیاد رکھی
اوغدائ خان: چنگیز کا تیسرا بیٹا اور سب میں سے ٹھنڈے دماغ والا مسلمانوں پر رحم کرتا تھا اپنے باپ کے مرنے کے بعد منگولوں کا خاقان اعظم بنا اسکے دور میں چن حکومت نے چین میں دوبارا قبضہ کیا تو اس نے اس پوری حکومت کا خاتمہ کرکے دوبارا چین چھینا اسکے علاوہ باتو خان اور برکہ خان روس کو فتح کرتے ہوئے یورپ تاک پہنچ گئے چناچہ پولینڈ، جرمنی، بلغاریہ، ہنگری، کروشیا،آسٹریا اور سربیا بھی فتح ہوئے نیز اسکے دورمیں نویان نے جلال الدین خوارزمی کو شکست دے کر خوارزمی سلطنت کا خاتمہ کیا اور سلجوقوں کو اناطولیہ میں شکست دے کر انکو اپنا باجگزار بنایا
تولی خان: چنگیز کا سب سے چھوٹا اور لاڈلہ بیٹا یہ ہلاکو، منگو، قبلائی اور ارکبوکا کا باپ تھا جوانی میں مرگیا اپنے باپ کے دور میں سپہ سالار تھا چناچہ اس نے کئی بار جلال الدین خوارزمی سے جنگیں کی اپنے باپ کے مرنے کے بعد الیکشن سے پہلے منگولوں کا خاقان یہی بنا تھا
کیوک خان: اوغدائ خان کا بیٹا اور چنگیز کا پوتا اسکو چنگیز کا ہم شکل بھی کہا جاتا تھا بہت ظالم تھا اور نا تجربہ کار بھی صرف 2 سال حکومت کرکے مرگیا اوغدائی کے بعد یہی منگولوں کا خاقان اعظم بنا تھا اسکے دور میں منگولوں نے ہندوستان پر کئی ناکام حملے کئے
قدن خان: اوغدائی کا دوسرا بیٹا اور سپہ سالار اس نے روس کی فتوحات میں برکہ اور باتو کا ساتھ دیا اسکو ڈیریلس ارطغرل کے سیزن 4 میں بھی دکھایا گیا ہے
قاشی خان: اوغدائی کا تیسرا بیٹا اور قائیدو خان کا باپ اس نے بھی سپہ سالاری کے فرائض انجام دئیے
خوچو خان: اوغدائی کا چوتھا بیٹا یہ چین کو فتح کرنے دوران مارا گیا تھا
گودن خان: اوغدائی کا پانچواں بیٹا اور پہلا منگول جس نے ٹینگری مزہب کو چھوڑ کر بدھ مت مذہب اختیار کیا
متوکن خان: چغتائی خان کا بیٹا جو جلال الدین خوارزمی سے جنگ کے دوران مارا گیا تھا چنگیز کو پسندیدہ پوتا تھا صرف 19 سال کی عم۔میں چنگیز کی زندگی میں مارا گیا
بیدار خان: چغتائی کا دوسرا بیٹا اس نے پولینڈ پر حملہ کیا تھا برکہ خان اور باتو خان کے ساتھ مل کر
ماؤسی خان: چغتائی کا تیسرا بیٹا اور سپہ سالار
یسو منگو: چغتائی کا چوث بیٹا اور چغتائی سلطنت کا تیسرا حکمران اپنے بھائی کے بیٹے کو معزول کرنے کے بعد حکمران بنا مگر بعد میں قارا ہلاکو نے اسے قتل کروا دیا
قارا ہلاکو: چغتائی کا پوتا اور متوکن کا بیٹا اور چغتائی سلطنت کا دوسرا بادشاہ اپنے دادا کے مرنے کے بعد حکمران بنا اور لاہور پر کچھ عرصے کے لیے قبضہ کیا
مبارک شاہ خان: قارا ہلاکو کا بیٹا اور چغتائی سلطنت کا چوتھا حکمران اور پہلا چغتائی حکمرث جس نے اسلام قبول کیا اس نے قبلائی خان کی حکومت کو ماننے سے انکار کردیا اور خود مختاری کا دعوی کیا کامیاب منگول حکمران رہا اس کا خواب تھا ہث فتح کرنا مگر ناکام رہا
الغو خان: بیدار کا بیٹا اور چغتائی کا پوتا پانچواں چغتائی سلطان اس نے سمرقند اور بخارا پر قبضہ کیا اور ارکبوکا کو سپورٹ کیا اسکو مبارک شاہ نے قتل کروایا
براق خان: چھٹا چغتائی سلطان یہ بھی مسلمان ہوا مگر بخارا اور سمرقند کھو بیٹھا اور ہرات کی جنگ میں قتل ہوا
باتو خان: جوجی خان کا بیٹا اور چنگیز کا پوتا سب سے بہادر منگول جس نے روس کی اینٹ سے اینٹ بجادی مسلمانوں کا دوست اور برکہ کا بھائی دونوں نے یورپ فتح کیا مل کر اور گولڈن ہورڈ سلطنت کی بنیاد رکھی پہلا سلطان باتو بنااسکی حکومت میں روس اور یورپ شامل تھے کامیاب حکمران رہا
برکہ خان: باتو کا چھوٹا بھائی اور چنگیز کا پوتا اور جوجی کا بیٹا اس نے روس اور یورپ کی فتح میں بھائی کا ساتھ دیا اور آگے جاکر پہلا منگول بنا جس نے اسلام قبول کیا اس نے بیبرس کی شام میں اور ارطغرل کی اناطث میں ہلاکو کی مدد کی اور ہلاکو کو عظیم شکست دی گولڈن ہورڈ سلطنت کا دوسرا کامیاب حکمران تھا
اوردہ خان: جوجی کا تیسرا بیٹا اور سپہ سالار جس نے ہنگری اور پولینڈ پر حملہ کیا باتو اور برکہ کی زندگی میں مرگیا
شیبان خان: جوجی کا چوتھا بیٹا اور روس کے شہروں کا حاکم اسکو حاکم برکہ اور باتو نے بنایا تھا اسی کی نسل سے آگے جاکر بابر کے زمانے میں شیبانی خان حکومت نکلی
منگو خان: منگولوں کا چوتھا خاقان اعظم اسکے دور میں قبلائی نے چین کی سونگ حکومت کا خاتمیہ کیا اور ہلاکو نے خلافت عباسیہ کا ظالم حکمران تھا اسکے مرنے کے بعد منگولوں میں خانہ جنگی شروع ہوگئی
ہلاکو خان: منگو کا بھائی اور تولی کا بیٹا ایلخانی حکومت کا بانی اس نے افغانستان، ایران ، عراق ،فتح کیا مگر اناطولیہ اور شام نہیں فتح کرسکا برکہ کی وجہ سے ظالموں کا باپ تھا اس نے بغداد کو تباہ ہ برباد کیا
قبلائی خان: منگولوں کا پانچواں خاقان اعظم اور چنگیز کا پوتا اور ہلاکو اور منگو کا بھائی اس نے چین پورا فتح کیا اور کوریا، جاپان اور وایت نام پر حملے کیے اس نے یوآن سلطنت کی بنیاد رکھی اور کامیابی سے حکمرانی کی سب سے کامیاب منگول حکمران تھا
ارکبوکا خان: ہلاکو، منگو اور قبلائی کا بھائی اس نے قبلائی خان سے خاقان اعظم بننے کے لئے جنگی کی مگر ناکام ہوا اور قبلائی نے اسے قتل کردیا
تیمور خان: قبلائی کا بیٹا اور چھٹا خاقان اعظم جاہل تھا اور بیکار حکمران تھا چین کا اس نے یوآن سلطنت کو کمزور کیا تھا
سرتق خان: باتو خان کا بیٹا اور گولڈن ہورڈ سلطنت کا سلطان اسکو برکہ خان نے سلطنت سے معزول کردیا تھا
تقوقان خان: باتو کا دوسرا بیٹا جو سلطنت حاصل کرنا چاہتا تھا گولڈن ہورڈ کی مگر ناکام رہا
الگاچی خان: گولڈن ہورڈ کا سلطان جس کو برکہ خان نے قتل کروایا تھا یہ باتو کا تیسرا بیٹا تھا
منگو تیمور: الگاچی کا بیٹا اور برکہ کر مرنے کے بعد حکمران بنا اور دوبارائ گولڈن ہورڈ کو ٹینگری مذہب والا بنادیا اس نے گیغاتو سے مل کر بیبرس سے جنگ کی مگر ہار گیا
توختہ خان: منگو تیمور کا بیٹا اور کامیاب گولڈن ہورڈ کا حکمران تھا اس نے چغتائی سلطنت کو شکست دی تھی اور بخارا اور سمرقند پر قبضہ جمالیا تھا
اوزبک خان: ازبکوں کا باپ اور توختہ کا بیٹا جس نے اسلام قبول کیا اور روس کو شکست دی اور آدھی چغتائی سلطنت کا خاتمہ کیا اس کے دور میں گولڈن ہورڈ سارا مسلمان ہوا
اباقا خان : ہلاکو خان کا بیٹا جس نے کئی بار بیبرس سے شکست کھائی اور یہ الخانی حکومت کا دوسرا حکمران تھا
احمد تکودار خان: ہلاکو کا دوسرا بیٹا تھا جو کہ مسلمان ہوا مگر یہ بھی ناکام رہا بیبرس کے خلاف تیسرا حکمران الخانی حکومت کا
ارغون خان: چوتھا حکمران الخانی حکومت کا اور اباقا کا بیٹا اس نے بیبرس سے شام چھینا مگر بیبرس نے اسے شکست دے کر ختم کردیا
گیغاتو: اباقا کا دوسرا بیٹا اور اناطولیہ کا گورنر اس نے ارطغرل کے بیٹے عثمان سے شکست کھا کر انا طولیہ گنوادیا اور الخانی حکومت کا پانچواں حکمران بنا اور ناکام رہا
بائیو: الخانی حکومت کا چھٹا حکمران اور ناکام تھا
غازان: اسکے دور میں الخانی حکومت مسلمان ہوگئی یہ ارغون کا بیٹا تھا اور ساتواں حکمران تھا الخانی حکومت کا
الجائتو خدابندہ: یہ بھی مسلم تھا مگر ناکام حکمران تھا ارغون کا دوسرا بیٹا اور آٹھواں حکمران تھا
ابوسعید: مسلمان تھا اور آخری سلطان تھا الخانی حکومت کا لجائتو کا بیٹا
سبوتائی خان؛ منگولوں کا سب سے بہترین سپہ سالار اس نے چنگیز کو چین اور اوغدائی کو روس فتح کرکے دیا تھا
نویان خان : منگولوں کا دوسرا سب سے بہترین سپہ سالار اس نے چنگیز کو افغانستان، اوغدائی کو اناطولیہ اور ایران فتح کرکے دیا اسکو ہلاکو نے قتل کروا دیا تھا
بورچہ خان: منگولوں کا تیسرا بہترین سپہ سالار اس نے چنگیز کو ہمیشہ فوج فراہم کرکے دی
چورموغان خان: اس نے جلال الدین خوارزمی کو شکست دی تھی ایران میں اسکے علاوہ اس نے آرمینا پر قبضہ کیا تھا سںوتائ کے ساتھ
کتبغا : اس نے عین جالوت میں بیبرس سے شکست کھائی اور قتل ہوا اس نے شام فتح کیا تھا ہلاکو کا سب سے وفادار سپہ سالار تھا
النجق؛ ہلاکو نے نویان کو قتل کرنے کے بعد اسکو اناطولیہ کا گورنر بنایا مگر یہ ناکام رہا اور قتل ہوا
قراچار: یہ تیمور لنگ کے دادا کا دادا تھا اور چنگیز کا سپہ سالار اعظم افغانستان کی فتح میں شامل تھا
بورولدائی : یہ یورپ کی فتح میں سپہ سالار تھا
نگودار: برکہ خان کا سپہ سالار تھا جس نے ہلاکو خان کو شکست دی تھی
قتلغ: چغتائی کا سپہ سالار تھا جس نے لاہور اور ملتان پر حملے کیے تھے
بالگائی : الخانی حکومت کا سپہ سالار تھا جس نے اناطولیہ پر قبضہ کیا تھا قتل ہوا اسکے بعد اناطولیہ مکمل طور پر منگولوں کے ہاتھ سے نکل گیا
توقتمش: اس نے گولڈن ہورڈ سلطنت میں بغاوت کی تھی مارا گیا تھا
جیروکتائی: الخانی سپہ سالار تھا گیغاتو کے خلاف بغاوت کرنے پر مارا گیا
منجو : الخانی سپہ سلار تھا جسکو قلاوون نے قتل کردیا تھا

مودبانہ گزارش

......................................................

دوستو جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آجکل ویب سائٹ و بلوگ ڈیزائننگ میں کتنا خرچا ہوتا ہے
اور ترکش اردو پر کام کرنے والی کمپنیاں کچھ فیس بھی لیتی ہیں بے شک یہ انکا حق ہے
لیکن ہم نے اسکے متابادل میں ویب سائٹ پر ایڈ لگائے ہیں تاکہ کسی پر بوجھ نہ بناجائے
آپ سے ایک چھوٹی سی گزارش ہے کہ نیچے موجود ایڈ جس پر کلک کرنے کا لکھا ہے کلک کردیں تقریبا پانچ سے ساتھ سیکنڈ میں آپ واپس آجائیں پیج اوپن ہونے کے بعد کمپنی ہمیں اسکے بدلے میں کچھ پیسے دے گی اس طرح ہم بغیر کسی فیس کے مستقبل میں نئے آنے والے ساتھیوں کو باقاعدگی سے اپنی
خدمات پیش کرتے رہیں گے

loading...
صرف اس ایڈ پرکلک کرکےآپ ہمیں سپورٹ کرسکتے ہیں

Post a Comment

0 Comments