بیٹے کو
گراں قدر نصیحتیں کرنے والی یہ شخصیت عثمان خان کی تھی جو سلطنت عثمانیہ کے بانی
تھے اور شہر بروصہ کی فتح کی خوشخبری لے کر آنے والے تھے ، عثمان خان کے صاحب
زادے" اور خان"۔ عثمان خان کی شخصیت اس قدر سحر انگیز تھی کہ اس کا
تاثُر تقریباً سات صدیاں گزر جانے کے باوجود آج بھی روز اوّل کی طرح بھر پور ہے۔
سلطنت عثمانیہ کی داغ بیل ڈالنے اور اسے مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں عثمان
خان کا کردار نا قابل فراموش ہے۔ آپ نے مسلمانوں کو دشمنانِ اسلام کے مظالم سے
نجات دلانے کے لیے پر چمِ جہاد بلند کیا، اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کی آنکھوں میں
آنکھیں ڈال کر اسے للکارا اور کئی محاذوں پر اسے شکست کا سامنا کرنے پر مجبور کر
دیا۔ کفار کے خلاف جہاد کرنے کی وجہ سے آپ کو عثمان غازی بھی کہا جاتا ہے۔ عثمان
خان کا تعلق ترکوں کے قبیلے اوغوز سے ہے ۔ اس قبیلے کے مورثِ اعلیٰ اوغوز خان تھے۔
اس قبیلے سے تعلق رکھنے والے "ترکانِ غز" کہلاتے تھے۔
0 Comments
Thanks For Sms Plz Follow Website