ترکی کے خلاف عرب حکمرانوں کی گھناؤنی سازش اور ادلب میں خونریزی کیلئے مالی امداد کی پیشکش

ترکی کے خلاف عرب حکمرانوں کی گھناؤنی سازش اور ادلب میں خونریزی کیلئے

 مالی امداد کی پیشکش.!


Turk Vs Arab
Turk Vs Arab


 مشرق وسطی کے آن لائن اخبار مڈل ایسٹ آئی (MEE)کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید المعروف 

MBZ، ادلب میں ترک فوج سے لڑائی دوبارہ شروع کرنے کیلئے شام پردباو ڈال رہے ہیں۔ فروری کے آخر میں ادلب 

خوفناک جنگ کا نشانہ بنا جسکے نتیجے میں ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کے علاوہ خون جما دینے والی سردی میں  20لاکھ 

سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے۔ صدر ایردوان اورروسی صدر کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی کا معاہدہ 

طئے پاگیا جس پر 5مارچ سےعمل ہورہا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق MBZکی ہدایت پر قوی سلامتی کیلئے انکے مشیر  

تہنون بن زید نے اپنے شعبے کے اعلی افسر علی الشمسی کوایک خصوصی پیغام کے ساتھ دمشق بھیجا جس میں کہا گیا

 ہے کہ اگر بشارالاسد جنگ بندی معاہدہ توڑ دیں تو ادلب پر حملے کیلئے متحدہ عرب امارات  شام کو 3ارب ڈالر کی مدد 

دیگا۔ امارات کے ولی عہد ادلب میں جنگ کیوں  چاہتے ہیں؟صرف وہی نہیں بلکہ ایسی ہی خواہش اسرائیلی وزیراعظم ، 

یونان، جنرل السیسی  اور سعودی ولی عہد کی بھی ہے جسکا مقصد کرونا وائر س کے عذاب میں مبتلا ترکی کیلئے اس 

نازک مرحلے پر مشکلات پیدا کرنا ہے، ترک فوج  لیبیا کی قومی حکومت کوتقویت دینے اور بحر روم میں استحکام کیلئے 

خلیفہ حفتر کے دہشت گرد وں کی گوشمالی کرررہی ہے۔اسرائیل بحر روُم میں ترکی سے خوفزدہ ہے جس نےسمندرکے 

مشرقی  حصے پر بالا دستی قائم کرلی ہے اور لیبیا میں ایک مستحکم ترک دوست حکومتُ کے قیام سےبحرروم کے 

دوسرے کنارے پر بھی ترکُ بحریہ کا اثرورسوخ بڑھ سکتا ہے۔جنرل السیسی کی نظریں بحرروم میں لیبیا کے معدنی مفادات 

پر ہیں۔ یہ ممالک ترکی کو شام میں مصروف رکھنا چاہتے ہیں تاکہ السیسی کیلئے لیبیا کی دولت ہتھیاسکیں اور علاقے 

سےترکی کے عملُ دخلُ کو کم کرکے سارے بحر روم کے وسائل پر اسرائیل کی گرفت مضبوط ہوجائے۔ تاہم روس ادلب میں 

لڑائی کی تجدید اور ترکُی سے کشیدگی نہیں چاہتا۔ روسی وزیر دفاع نے گزشتہ ہفتے بشار الاسد سے ملاقات میں انھیں متنبہ 

کیاہے کہ جنگ بندی کی بلاجواز خلاف ورزی کی صورت میں روس شام کی حمائت نہیں کریگا۔ بشار الاسد  کومعلوم ہے کہ 

روس کی مدد کے بغیر شامی فوج ترکوں کا مقابلہ نہیں کرپائیگی۔ایران بھی ترکی سے کشیدگی نہیں چاہتا اسلئے خیال ہے کہ 

MBZکی جانب سے منہہُ میں  پانی لانے والی پیشکش کے باوجود بشارالاسد ادلب میں مہمُ جوئی نہیں کرینگے۔ یہاں سے 

مایوس ہوکر ان خلیفہ حفتر کو آگے بڑھایا جائیگا، امن دشمن ذہنیت پر افسوس کے علاوہ اور کیا کہا جاسکتا ہے


۔ بشکریہ محترم جناب


 Masood Abdali صاحب


علامہ اقبال اور قرآن کتاب ڈاون لوڈ کریں یہاں سے

loading...
صرف اس ایڈ پرکلک کرکےآپ ہمیں سپورٹ کرسکتے ہیں

Post a Comment

0 Comments